محترمہ توصیفہ شورش کی عمر 68 برس تھی انہوں نے پسماندگان میں شوہر صغیر حسین ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے
محترمہ توصیف شورش کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ویلنشیا ٹاؤن لاہور کے قبرستان میں سپرد خاک کر لیا گیا ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا اظہار رنج و غم
لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے نامور صحافی آغا شورش کاشمیری مرحوم کی صاحبزادی محترمہ توصیف شورش مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون مرحومہ نیک اور پابند صوم و صلوات خاتون تھیں- ان کی عمر 68 برس تھی -انہوں نے پسماندگان میں شوہر صغیر حسین ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے- محترمہ توصیف شورش کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ویلنشیا ٹاؤن لاہور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا- ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ محترمہ توصیف شورش کے انتقال پر ان کے چھوٹے بھائیوں سابق ڈائریکٹر کرنٹ افئیرز پی ٹی وی مسعود شورش, سابق ڈائریکٹر انفارمیشن مبشر شورش, شوہر صغیر حسین اور سوگوار خاندان کے تمام افراد کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی محترمہ توصیف شورش مرحومہ کو
جنت الفردوس میں جگہ دیں اور تمام پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کریں’ آمین