پاکستان کے نامور مدیر آغا شورش کاشمیری مرحوم کی آج پچاس ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
آغا شورش کاشمیری مرحوم کے ایصال کیلئے قرآن خوانی کی گئی جبکہ مسعود شورش ، مشہود شورش اور دیگر نے میانی صاحب قبرستان لاہور میں اپنے عظیم والد کی قبر پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے
پاکستان کے ممتاز مدیر صحافی اور مایہ ناز خطیب آغا شورش کاشمیری مرحوم رحمت اللہ علیہ کی آج 50 ویں برسی منائی جا رہی ہے – آغا شورش کاشمیری مرحوم کی اقامت گاہ 24 -اے مال لاہور پر آج ان کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں آغا مرحوم کے صاحبزادوں صاحبزادیوں اور دیگر اہل خانہ کے علاوہ عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی-برسی کی تقریب میں موجود شرکاء میں طعام بھی تقسیم کیا گیا- قبل ازیں آغا شورش کاشمیری مرحوم کے صاحبزادوں آغا مسعود شورش ، آغا مشہور شورش اور دیگر نے قبرستان میانی صاحب لاہور میں بطل حریت آغا شورش کاشمیری مرحوم و مغفور کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

