مقام تبدیل، تحریک انصاف کا 13 اگست کو لاہور میں جلسے کا فیصلہ
Advertisements
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا، اب یہ جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 75 ویں یوم آزاد کا جشن لاہور میں منایا جائے گا، 13 اگست کا جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں کیا جائے گا۔ جلسہ لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں ہو گا۔
Advertisements
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں اور لاہور کی قیادت ڈور ٹو ڈور مہم بھی چلائے۔