ڈائریکٹر انفارمیشن ڈاکٹر ناصر حمید، خزانہ دار اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر ابوبکر، سیکرٹری ٹو وائس چانسلروسیم،پروفیسرز، سٹوڈنٹس اور ڈائریکٹوریٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے
بہاول پور:27/ نومبر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونٹی براڈ کاسٹ ریڈیو ٹی وی اینڈ فلم آئی یوبی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید، خزانہ دار اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر ابوبکر، سیکرٹری ٹو وائس چانسلروسیم،پروفیسرز، سٹوڈنٹس اور ڈائریکٹوریٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ڈائریکٹر کمیونٹی براڈ کاسٹ ریڈیو ٹی وی اینڈ فلم آئی یوبی پروفیسر ڈاکٹر رانا شہزاد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کم وسائل اورناموزوں حالات کے باوجود بھی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے سیکرٹری اور خزانہ دار کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کا آغاز جلد سے جلد کیا جا ئے تاکہ جنوبی پنجاب کا اپنی نوعیت کا یہ منفردڈائریکٹوریٹ اپنی خدمات جاری کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک انکی خدمات کا میں اعتراف کرتا ہوں اور تمام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر سینئر پروڈیوسر قیصر مجید، سینئر انجینئر اُسامہ شہزاد، سینئر پروڈیوسر علی زین اور ریڈیو پاکستان کے نیوز اینکر ملک عمار سہیل بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے اپنے سیکرٹری وسیم اور خزانہ دار آفیسر ڈاکٹر ابوبکر کو ہدایات جاری کیں کہ ٹینڈر اور تعمیراتی کام کا بہت جلد آغاز کیا جائے۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ یہاں کا ٹی وی سٹوڈیو کمیونٹی سروسز کے لئے منفرد کام سر انجام دے گا۔