وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام فرید سے ملاقات

وائس چانسلر نے غلام فرید کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اعلیٰ تعلیم سے متعلقہ امور بالخصوص اسلامیہ یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
بہاول پو ر(پ ر)وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب غلام فرید سے لاہور میں ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے غلام فرید کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی قیادت میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی میں بہتری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اعلیٰ تعلیم سے متعلقہ امور بالخصوص اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تعلیمی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو یونیورسٹی میں تعلیمی بہتری اور اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی تعلیمی اور انتظامی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ غلام فرید نے یونیورسٹی کی بہتری کے لیے ڈاکٹر محمد کامران کی کاوشوں کو سراہا۔