Advertisements

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی کیمپ آفس بہاولپور میں ملاقات

VC IUB Dr Athar Mehboob meets Governor Punjab Muhammad Baligh-ur-Rehman
Advertisements

گورنر پنجاب و چانسلر محمد بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ اعلی تعلیم کا فروغ حکومت کی سر فہرست ترجیح ہے اور اعلی تعلیم کے لئے سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے کیمپ آفس بہاولپور میں ایک ملاقات میں کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تحقیقی سرگرمیوں کے لئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا انٹر یونیورسٹی کنسورشیم بہت خوش آئند اقدام ہے اور اس کنسورشیم کو گورنر سیکرٹریٹ کی سرپرستی و معاونت میں آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کو ہدایت کی کہ وائس چانسلر کانفرنس منعقد کی جائے اور اس میں تین موضوعات موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات، کو الٹی آف ایجوکیشن اور فنانشل مینجمنٹ کے موضوع کو خاص طور پر ایجنڈا میں شامل کرکے ورکنگ پیپر مکمل کیاجائے۔گورنر پنجاب نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء و طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ  کردار سازی پر بھر پور توجہ دی جائے تاکہ وہ عملی زندگی میں معاشرے کی بھلائی اور ترقی کے لیے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کپاس کے بیجوں پر تحقیق، سویابین اور مکئی کی انٹر کراپنگ تکنیک کا استعمال کے منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔