Contact Us

وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کا ڈائریکٹوریٹ آف ٹیچنگ اسسٹنس اینڈریسرچ اسسٹنٹس کے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں خطاب

Teaching assitance

ڈائریکٹوریٹ آف ٹیچنگ اسسٹنس اینڈریسرچ اسسٹنٹس،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے زیرِ اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ کا مقصد ٹیچنگ اور ریسرچ اسسٹنس کی استعداد کار میں اضافہ اور کیریر کونسلنگ تھا۔ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کی جامعات میں ٹیچنگ اورریسرچ اسسٹنس مقرر کیے جاتے ہیں۔جو تدریسی اور تحقیقی امور میں اساتذہ کے معاون ہوتے ہیں اور ان ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بھی نکھارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تو لرننگ اسسٹنس بھی تعینات کیے جاتے ہیں جو اپنے ساتھی طلبا و ء طالبات کی مدد اور راہنمائی کرتے ہیں۔انہوں نے ڈائریکٹرٹیچنگ اسسٹنس اینڈریسرچ اسسٹنس،پروفیسرڈاکٹر نوید اسلم ملغانی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تمام شعبوں میں ان کی تعیناتی سے اساتذہ اور طلباوء طالبات دونوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں،مجموعی تعلیمی معیار کی بہتری میں مدد ملی ہے۔اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی،ڈین فیکلٹی آف لاء،پروفیسرڈاکٹر سعید احمد بزدار،ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز اور شاہد افضل درانی،ڈائریکٹر کیریر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر نے بھی خطاب کیا۔پروفیسرڈاکٹر نوید اسلم ملغانی نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق اب تک 381ٹیچنگ اور ریسرچ اسسٹنس تعینات کیے گئے ہیں۔ان کا تقرر خالصتاََ میرٹ پر کیا گیا اوران تعینات ہونے والے طلبا و ء طالبات کو اپنی تعلیمی اخراجات کے لئے مالی مدد حاصل ہوئی اور دوسری جانب وہ زمانہ طالب علمی سے ہی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کررہے ہیں اور یونیورسٹی اور معاشرے کے لئے مفید افراد ثابت ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں