Advertisements

معرکہ حق جشن آزادی اور اسلامیہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

Flag hoisting ceremony held i IUB on Pakistan Independence Day
Advertisements

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور پرنس بہاول عباس خان عباسی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پریونیورسٹی سیکورٹی کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی

اسلامیہ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی زیر قیادت تدریس وتحقیق کو جدید خطوط پر استوار کرنے خصوصا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو تمام علوم سے منسلک کرنے کا اقدام خوش آئند ہے پرنس بہاول عباس خان عباسی

بہاول پور (پ ر)معرکہ حق جشن آزادی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور پرنس بہاول عباس خان عباسی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پریونیورسٹی سیکورٹی کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ 14 اگست ہمارے قومی وجود کا سنگ میل ہے۔ پاکستان علامہ اقبال کی بصیرت اور قائد اعظم کی قیادت کا شاہکار ہے۔ وائس چانسلر نے محسن پاکستان و بانی جامعہ اسلامیہ بہاول پور نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دشمن نے ہماری سرحدوں پر جارحیت کی تو ہماری افواج نے نہ صرف جغرافیائی بلکہ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا بہترین ثبوت دیا۔ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی ۔ یہ ملک ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے۔ 

Advertisements

نواب بہاول  عباس خان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواب سرصادق محمد خان عباسی پنجم نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قیام پاکستان کے لیے بہاول پور کی خدمات بے مثال ہیں۔ بہاول پور پہلی ریاست تھی جو پاکستان میں شامل ہوئی۔ ریاست بہاول پور نے نوزائیدہ مملکت پاکستان کو بھرپور مالی امداد کے ساتھ ساتھ انتظامی طور پر بھی مدد کی۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سو سالہ تقریبات پر وائس چانسلر ، اساتذہ  اور طلباو طالبات کو مبارکباد دی۔ نواب بہاول  عباس خان عباسی نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وائس چانسلر کی زیر قیادت تدریس وتحقیق کو جدید خطوط پر استوار کرنے خصوصا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو تمام علوم سے منسلک کرنے کا اقدام بہت خوش آئند ہے۔ اس موقع پر صادق پبلک سکول بہاول پور کے استاد نعمان فاروقی نے ریاست بہاول پور کے تعلیمی ، سماجی اور معاشی اقدامات اور  نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے نواب بہاول پور عباس خان عباسی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر جشن آزادی کے سلسلے میں شعبہ اسٹیٹ کیئر کی جانب سے وائس چانسلر اور نواب بہاول عباس خان عباسی نے طلباء وطالبات میں شجر کاری مہم کے پودے تقسیم کیے۔ وائس چانسلر اور پرنس بہاول عباس خان عباسی نے حبیب بنک لمیٹڈ کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ وائس چانسلر نے سیلانی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے یونیورسٹی ملازمین کے لیے دئیے گئے تحائف بھی تقسیم کیے۔

https://www.facebook.com/reel/1102583577898190