عثمان نجیب اویسی,قاضی عدنان فرید, سمیع الحسن گیلانی اور خالد محمود وارن کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو احمد پور شرقیہ میں انتخابی مہم کے دوران احمد پورشرقیہ کو ضلع بنانے کے اعلان کی یاد دہانی کرائی
احمد پور شرقیہ کے لئے میگا ترقیاتی فنڈ دینگے ہم نے الیکشن میں جوبھی وعدے کئے تھے اس سے پورا کرینگےبہت جلد احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائیں گے وزیر اعظم
اسلام آباد (نامہ نگار ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صاحبز ادہ میاں عثمان نجیب اویسی ایم این اے , قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے, مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ایم این اے ,سردار ملک خالد محمود بابر وارن ایم پی اے نے اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے حلقوں کے لئے میگا ترقیاتی فنڈ کی درخواست کی اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو احمد پور شرقیہ میں انتخابی مہم کے دوران احمد پورشرقیہ کو ضلع بنانے کے اعلان کی یاد دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی پنجاب خاص طور پراحمد پور شرقیہ کے لئے میگا ترقیاتی فنڈ دینگے اوراس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں جوبھی وعدے کئے تھے اس سے پورا کرینگےبہت جلد احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائیں گے