Advertisements

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کی ملاقات

CM-Usman-Bazdar-with-Mehmood-ur-Rasheed
Advertisements

 پنجاب کابینہ نے نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری دے دی،نئے بلدیاتی نظام کو مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی گئی ہے:عثمان بزدار

نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گااور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا

Advertisements

لاہور10 دسمبر:-وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے ملاقات کی،جس میں نئے بلدیاتی نظام کے اہم خدوخال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنائے گا۔انہوں نے کہاکہ نئے بلدیاتی ایکٹ کو دستخط کے لئے گورنر پنجاب کے پاس بھجوایا جا رہا ہے۔نئے بلدیاتی نظام کو مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی گئی ہے اورنیا لوکل گورنمنٹ سسٹم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔