Contact Us

عشرہ رحمت اللعالمین مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا کمشنر راجہ جہانگیر انور

Ushra Rehmatul Ulamain will be celebrated with religious devotion and respect

بہاول پور: یکم اکتوبر( ) عشرہ رحمت اللعالمین مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ آنحضورؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دین و دنیا کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ربیع الاول کی محافل و جلوسوں کے انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ربیع الاول عشرہ رحمتہ اللعالمین بارے انتظامی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ، ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈپٹی کمشنر رحیم ریاخاں سید موسیٰ رضا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور عبادت نثار، سرپرست انجمن تاجران عبد العلیم، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی، سیکرٹری جنرل انجمن حسینیہ احسان اللہ راحت، ممبر ڈسٹرکٹ ڈویژنل امن کمیٹی حافظ محمد یونس، ممبر امن کمیٹی فقیر حبیب الرحمن، ممبرڈویژن امن کمیٹی مفتی الشیخ عبد الطیف، ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا محمد علی اور دیگر علماء کرام موجود تھے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بہاول پور ڈویژن میں ربیع الاول کے سلسلہ میں 397جلوس منعقد کیے جائیں گے جن میں سے254جلوس ضلع بہاول پور،49جلوس ضلع رحیم یارخاں اور33جلوس ضلع بہاول نگر کے شامل ہیں۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس کی صفائی ستھرائی، سکیورٹی کے انتظامات اور دیگر ضروری امور بروقت مکمل کیے جائیں۔قبل ازیں اجلاس میں ممبر امن کمیٹی صلاح الدین جیلانی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں