وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پولیس آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک ونگ کے اہلکار باڈی کیم لگائیں گے
لاہور12ستمبر:……وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کو عوام کی حقیقی محافظ بنانے کے عزم اور کارکردگی میں بہتری کے لئے مثالی احکامات پر عملدرآمدشروع کر دیا گیا۔ شفافیت اور عوام سے بہتر رویہ یقینی بنانے کے لئے پولیس جوانوں کو باڈی کیم سے لیس کرنے کا فیصلہ پر عملدرآمد کاآغاز کردیاگیا۔اس ضمن میں پولیس افسروں اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکمنامہ جاری کر د یا گیا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پولیس باڈی کیم اور سوشل میڈیا پر پابندی کے احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پر پولیس آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک ونگ کے اہلکار باڈی کیم لگائیں گے۔ باڈی کیم سے لیس کرنے پر پولیس اہلکاروں کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ بھی ممکن ہوگی۔ پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم کی فراہمی کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ پولیس افسروں اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے سے سروس ڈلیوری متاثر ہورہی ہے۔ پولیس افسران کو سوشل میڈیا کی بجائے پروفیشنل ازم پر فوکس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کوتاہی برادشت نہیں۔ باڈی کیم لگانے کا مقصد پولیس کے رویہ میں بہتری اور مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔ ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل نے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو مراسلے جاری کر دیئے۔