Advertisements

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

"US President Donald Trump announces postponement of scheduled attack on Iran."
Advertisements

 قطر، سعودیہ، یو اے ای نے درخواست کی کہ ہم ایران پر حملے کا منصوبہ مؤخر کردیں، عرب ممالک کی درخواست پر حملے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر طے شدہ امریکی حملہ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ قطر، سعودیہ، یو اے ای نے درخواست کی کہ ہم ایران پر حملے کا منصوبہ مؤخر کردیں، عرب ممالک کی درخواست پر حملے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Advertisements

 صدر ٹرمپ نے کہا کہ عرب رہنما سمجھتے ہیں اس وقت سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں اور ان کی رائے میں ایسا معاہدہ طے پا جائے گا جو دنیا بھر کے لئے قابل قبول ہوگا، رہنما سمجھتے ہیں معاہدے میں نہایت اہم نکتہ یہ ہوگا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔،  ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم آج ایران پر طے شدہ حملہ نہیں کریں گے، میں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی قابلِ قبول معاہدہ نہ ہو سکا تو ایران پر مکمل اور بڑے پیمانے پر حملے کے لئے کسی بھی لمحے تیار رہیں۔