Advertisements

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی مزید سخت، سیکڑوں جہازوں کا راستہ تبدیل

US naval blockade of Strait of Hormuz tightens, hundreds of ships rerouted
Advertisements

پابندیوں کے نفاذ کے دوران مجموعی طور پر 140 سے زائد بحری جہازوں نے اپنا راستہ تبدیل کیا ایک بحری جہاز کو ناکارہ بھی بنایا گیا۔ سینٹ کام

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور ایرانی بندرگاہوں کے گرد جاری بحری ناکہ بندی مزید سخت کردی گئی ہے۔ سینٹ کام کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر ایک بحری جہاز کو ناکارہ بھی بنایا گیا۔ دوسری جانب سینٹ کام نے کہا کہ پابندیوں کے نفاذ کے دوران مجموعی طور پر 140 سے زائد بحری جہازوں نے اپنا راستہ تبدیل کیا جب کہ گزشتہ بحری ناکہ بندی کے دوران 9 بحری جہازوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا تھا۔ علاوہ ازیں امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدامات بحری نقل و حمل کی نگرانی اور پابندیوں پر مؤثر عمل درآمد کے سلسلے میں کیے جا رہے ہیں۔

Advertisements