Advertisements

ایران کے مختلف شہروں پر امریکی حملے شروع، مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال

US Launches Attacks on Multiple Iranian Cities; Air Defence System Activated in Western Tehran
Advertisements

 امریکہ کے آج رات ایران پر بڑے حملے کے اعلان کے بعد ایرانی جزیرہ کیش اور شہر سیریک سمیت ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس اور تہران میں بھی دھماکے سنے گئے، فی الحال دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہوئی، دشمن کے حملوں کو روکنے کیلئے مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا ہے

Advertisements

تہران: امریکہ کے آج رات ایران پر بڑے حملے کے اعلان کے بعد ایرانی جزیرہ کیش اور شہر سیریک سمیت ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس اور تہران میں بھی دھماکے سنے گئے، فی الحال دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہوئی، دشمن کے حملوں کو روکنے کیلئے مغربی تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا ہے-

ایران میں متعدد اہداف پر حملے شروع کر دیے، امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر حملے شروع کر دیے گئے ہیں، ایران کے اندر متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا جس میں اہم تنصیبات پر بمباری کی جائے گی۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے کل بھی ایران پر شدید حملے کیے تھے اور آج بھی کریں گے