Advertisements

 مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

US-Iran talks could shift back to Pakistan as Trump praises Field Marshal Asim Munir
Advertisements

پاکستان جانے کا زیادہ امکان ہے، آپ جانتے ہیں کیوں؟ کیونکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل لاجواب ہیں۔ انہی کی کارکردگی کے باعث امریکا مذاکرات کے لیے دوبارہ پاکستان جانے پر غور کر رہا ہے, امریکی صدرکی میڈیا سے گفتگو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کا اگلا دور آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہو سکتا ہے۔– امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایران مذاکرات کے لیے پاکستان جانے کے لیے زیادہ مائل ہیں، ایران کیساتھ مذاکرات کا اگلا دور اگلے دو روز میں ہو سکتا ہے۔

Advertisements

ٹرمپ نے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان جانے کا زیادہ امکان کیوں ہے؟ کیونکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل لاجواب ہیں۔ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی کارکردگی کے باعث امریکا مذاکرات کے لیے دوبارہ پاکستان جانے پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاک بھارت جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سے رابطہ ہوا تھا، صرف4 روز کے بعد امن معاہدے کی بدولت جنگ ختم ہوئی جس میں امریکا نے مدد کی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی میڈیا کو پاکستان میں موجود وہاں ہونا چاہیے کیونکہ اگلے دو دن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ابتدا میں اخبار کے رپورٹر سے گفتگو میں مذاکرات کے لیے امریکی وفد کے پاکستان جانے کی تردید کی تھی تاہم کچھ دیر بعد ہی ٹرمپ نے دوبارہ فون کرکے پاکستان میں مذاکارت کے آئندہ دور کے حوالے سے اشارہ دیا۔