Advertisements

ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے

US-Iran Agreement: PM Shehbaz Signs Islamabad MoU as Mediator
Advertisements

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط پہلے ہی موجود ہیں  اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے


 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے۔, امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیئے

Advertisements

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے۔ وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط پہلے ہی موجود ہیں۔\

واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیئے ہیں اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے۔ دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں انہیں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہبازشریف نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد ایم او یو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولے گا اور امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ بطور ثالث میں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے، تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز 19 جون سے ہوگا۔

وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر پزشکیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد معاہدہ خطے میں مشترکہ خوشحالی کی بنیاد بنے گا۔ شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی سفارتکاری نے ممکنہ بڑے تصادم کو روکا، وزیراعظم نے امریکی مذاکراتی ٹیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت بے لوث خدمات اور فیصلہ کن کردار سے تاریخی پیشرفت ہوئی۔