امریکن قونصل جنرل ولیم میکنیول کا بہاولپور میں واقع اشرف شوگر ملز کا دورہ

بہاول پور : امریکن قونصل جنرل ولیم میکنیول کا بہاولپور میں واقع اشرف شوگر ملز کا دورہ ،منیجنگ ڈائریکٹر اشرف گروپ آف انڈسٹریز چوہدری خان محمد اشرف کے ہمراہ اشرف شوگر ملز کے تمام مختلف شعبوں کے علاوہ چڑیا گھر ،کیٹل فارم کا بھی دورہ کیا ، امریکن بز نس کمیونٹی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے باہمی تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کو عمدہ انداز میں پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا ، اشرف شوگر ملز پاکستانی شوگر انڈسٹری کا بہترین مثالی ادارہ ہے جہاںدیہی علاقوں کے ہزاروںلوگوں کا روزگارجڑا ہوا ہے پاکستانی لوگوں سے خصو صابہاولپور کے خطے کی عوام بہت ہی مہمان نواز اور پیار کرنے والے ہیں ان کے لیے یہ جذبہ بہت ہی مثالی اور قابل قدر ہے جو کہ دنیا میں کسی اور خطے میں دیکھنے کو نہیں ملتا امریکن قونصل جنرل ولیم میکنیول۔ تفصیل کے مطابق امریکن قونصل جنرل ولیم میکنیول نے اپنے وفد کے ہمراہ بہاولپور میں واقع اشرف شوگر ملز کا ایک روزہ دورہ کیاجہاں پر منیجنگ ڈائریکٹر ااشرف گروپ انڈسٹریز چوہدری خان محمد اشرف کے ہمراہ اشرف شوگر ملز کے تمام شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود انجنئیرز سے ملز کی ورکنگ بارے گنے سے چینی بننے تک کے مختلف مراحل کے شعبوں بارے بریفنگ حاصل کی اس کے بعد اشرف آباد میں واقع چڑیا گھر اورکیٹل فارم کا بھی دورہ کیا اس موقع پرامریکن قونصل جنرل ولیم میکنیول نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان کی عوام اور کلچر خصوصا بہاولپور کے چولستانی علاقے کا کلچر اور قدیمی روایات انکے لیے بہت ہی متاثر کن تھی یہاں بہاولپور کا خطہ بہت مہمان نواز اور پرخلوص ہے امریکی بز نس کمیونٹی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے باہمی تعاون کو اگر بہتر فروغ دیا جائے تو پاکستانی کاروباری سرگرمیوں کو عمدہ انداز میں پروان چڑھانے میں مدد مل سکتی ہے اشرف شوگر ملز پاکستان کی شوگر انڈسٹری کا بہترین مثالی ادارہ ہے اس خطے کی تہذیب و ثقافت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے جسے میں کبھی نہیں بھلا پاﺅں گی ۔امریکن قونصل جنرل ولیم میکنیول کے بہاولپور دورے کے دوران سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔