Advertisements

حکومت پاکستان آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے: امریکا

US asks Pakistan to fulfill constitutional, international obligations
Advertisements

پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کیا جائے۔وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ


واشنگٹن: امریکا کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان پر آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے کا زور دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان آئینی، بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کیا جائے۔  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران امریکا کے ایوان زیریں میں پاکستان کے حالیہ انتخابات سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد پر تبصرے سے گریز کیا۔  واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے گزشتہ روز پاکستان کے حالیہ انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے قرارداد منظور کر لی، قرارداد کے حق میں 368 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں صرف 7 ووٹ آئے۔  قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، انٹرنیٹ و ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات میں تعطل قابل مذمت ہے، 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں، عوام کو جمہوری عمل میں شرکت سے روکنے کیلئے عوام کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔ 

Advertisements