Advertisements

امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے

US and Iran Exchange Digital Signatures on Memorandum of Understanding
Advertisements

نائب صدر جے ڈی وینس اور ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں برطانوی خبر ایجنسی کا امریکی اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ

واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر ڈیجیٹل دستخط کر دیے گئے ہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی نے امریکی اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نائب صدر جے ڈی وینس اور ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اعلیٰ امریکی حکام کے مطابق گزشتہ روز ڈیجیٹل دستخط مکمل کیے گئے جبکہ معاہدے کی تفصیلات آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران جاری کی جائیں گی، اس کے علاوہ اس ہفتے کے آخر میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

Advertisements

حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھولنے اور ایران پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی شق شامل ہے، جس کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی، پابندیوں میں نرمی اور دیگر مراعات معاہدے پر ایران کے عملدرآمد اور کارکردگی سے مشروط ہوں گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور دیگر تکنیکی امور کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مزید مذاکرات بھی کیے جائیں گے