Advertisements

مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی سے امریکہ اور چیکوسلواکیہ کے سفارت کاروں کی شمس محل میں ملاقات

US and Czechoslovak diplomats meet Iftikhar Hassan Gilani
Advertisements

اوچشریف ( نامہ نگار )پیر مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی سجادہ نشین دربار حضرت محبوبِ سبحانی وایم پی اے پی پی_254 سے امریکی سفارت کاروں اور چیکوسلواکیہ کے سفارت کاروں کی شمس محل میں ملاقات، قدیمی نوادرات کی زیارت پاکستانیوں کی محبت مہمان نوازی کبھی نہیں بھلا سکوں گا قدیمی نوادرات کی زیارت سے دلی سکون ملا مسٹر اینڈ مسز جوناتھن سفارت کار امریکہ۔

تفصیل کے مطابق اوچشریف ایم پی اے مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی کی اقامت گاہ شمس محل میں امریکن سفاتکارمسٹر اینڈ مسز ٹومس،چیکو سلواکیہ، مسٹر اینڈ مسز جو ناتھن کی آمد قدیمی نوادرات کی زیارت کی اور اپنے خیالات کا اظہار سفارتکاروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملکوں کی سیر و سیاحت کا شوق ہے۔ پاکستان ہماری سیر و سیاحت کا 141واں ملک ہے اس کے بعد بنگلہ دیش جائیں گے تمام ملکوں کی خوبصورتی دیکھنے اور وہاں کے لوگوں سے مل ملاپ کیا ہے لیکن سب سے زیادہ لوگ ہمیں پاکستان کے اچھےلگے ہیں محبت مہمان نوازی پاکستانیوں کی کبھی بھی نہیں بھلا سکوں گا۔ پاکستان آنے سے ہمیں کوئی پریشانی مشکلات نہیں ہوئی ہے زبان سمجھنے کی صرف مشکل ہوئی ہے پاکستان میں جہاں گیا ہوں لوگوں نے عزت کی ہے جو چیز کھانے پینے کی خریدتےہیں اکثر ہم سے پیسے نہیں لیتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان واحد ملک جہاں میرا خرچہ کم ہو رہا ہے ،انہوں نے کہا میں نے 141ملکوں کی سیر و سیاحت کی ہے لیکن سب سے زیادہ پاکستانی اچھے ثابت ہونے پر آئندہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان کی دوبارہ سیر و سیاحت کا فیصلہ کیا ہے پاکستان اوریہاں کی عوام کو بہت پسند کر کے جا رہا ہوں ،بعد ازاں وفد نے اوچ شریف کے تاریخی مقامات بھی دیکھے اس موقع پر ترجمان شمس محل ریاض احمد بھٹہ اور نواز خان بھی موجود تھے۔

Advertisements