Advertisements

حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخ پوش بخاری کا 752 واں تین روزہ عرس مبارک

Hazrat Sher Shah Syed Jalaluddin Surkhposh Bukhari
Advertisements

اوچ شریف(نامہ نگار) برصغیر پاک و ہند کے عظیم بزرگ حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخ پوش بخاری کا 752 ویں تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا سلسلہ جاری، سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری ، ولی عہد مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا اور چادر چڑھائی،تفصیل کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخپوش بخاری کے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے ان کا 752 واں عرس بڑی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے جس میں ملک کے طول و عرض سے مریدین، زائرین اور معتقدین شامل ہونے کیلئے پہنچ چکے ہیں، عرس کے شرکاء کے قیام و طعام کیلئے ولی عہد دربار مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری نے خصوصی انتظامات کئے ہیں، گزشتہ روز عرس کی دعائیہ تقریب میں سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد دربار مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری کے ہمراہ سینکڑوں مریدین کے جھرمٹ میں دربار پر حاضری دی اور مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا اس موقع پر دعا مانگی گئی عرس میں شامل افراد کی سیکیورٹی کیلئے مقامی پولیس انتظامیہ کی طرف نفری تعینات کی گئی ہے۔

Urs of Hazrat Sher Shah Syed Jalaluddin Surkhposh Bukhari
اوچ شریف : برصغیر پاک و ہند کے عظیم نامور صوفی بزرگ حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخپوش بخاری کی درگاہ سالانہ عرس کے موقع پر لائیٹوں سے سجی ہوئی دوسری جانب سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری ، ولی عہد مخدومزادہ سید غلام حسن بخاری کے ہمراہ حاضری دیتے ہوئے
urs2
اوچشریف:حضرت سید جلال الدین بخاری سرخپوش کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کی لی گئی تصاویر