چنی گوٹھ اور گردونواح میں یوریا کھاد کی قلت، گندم کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ
Advertisements
یوریا کھاد کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے کاشتکاروں کا محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ
چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ اور گردونواح میں یوریا کھاد کی عدم دستیابی کے باعث کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گندم کی کاشت کا اہم سیزن ہونے کے باعث فصل کی بروقت کاشت متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ کاشتکاروں کے مطابق کھاد ڈیلرز کے پاس یوریا کھاد دستیاب نہیں، جس کے باعث انہیں مختلف علاقوں میں خوار ہونا پڑ رہا ہے۔ کاشتکاروں نے محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یوریا کھاد کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ گندم کی فصل بروقت کاشت کی جا سکے۔
Advertisements

