Advertisements

کسانوں کو  یوریا کھاد کی کنٹرول نرخرں پر فراہمی کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لارہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد اعوان

Assistant Commissioner Zahoor Ahmed Awan
Advertisements

احمدپورشرقیہ (  نامہ نگار  ) اسسٹنٹ کمشنر احمد پورشرقیہ ملک ظہور احمد اعوان، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ کسانوں کو  یوریا کھاد کی کنٹرول نرخرں پر فراہمی کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لارہے ہیں۔ بلیک میں کھاد فروخت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا روزانہ  ہزاروں یوریا کھا د انتظامیہ اور زراعت کا عملہ اپنی نگرانی میں کاشتکاروں کو کنٹرول نرخوں پرفروخت کرانے میں مصروف ہیں۔ پھر بھی اگر کسی کو کوئی شکایت ہوتو وہ براہ راست ہمارے د فتر سے رجوع کرے ۔ تاکہ بلیک میں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ اس مو قع پر زراعت آفیسر کامران  جبار، بھی موجود تھے۔ اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دوکاندار کنٹرول نرخوں پر کھاد کی  کسانوں کو فراہمی یقینی بنائیں۔