Advertisements

کنول شوذب کی تحریک پر گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی اپ گریڈیشن

PTI candidate Kanwal Shozab nomination papers accepted
Advertisements

وزیر اعظم عمران خان کے ڈائریکٹیو پر سیکرٹری ہائیرایجوکیشن حکومت پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیاگیا

محترمہ کنول شوزب نے گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے اسے گورنمنٹ کمرشل انسٹی ٹیوٹ کی خالی عمارت میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Advertisements

لاہور (پ ر) گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین احمد پور شرقیہ کو اپ گریڈ یشن کے لیے گورنمنٹ کمرشل انسٹی ٹیوٹ احمد پور شرقیہ کی خالی عمارت میں منتقل کردیا جائے گا‘ تفصیلات کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی و ترقی محترمہ کنول شوذب ایم این اے نے وزیر اعظم عمران خان سے اپنی حالیہ ملاقات کے دوران ان کی توجہ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین احمد پور شرقیہ کی جانب مبذول کرائی تھی اور ان سے مطالبہ کیا تھا کہ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ جو ایک پرانی عمارت میں کام کر رہا ہے اسے نہ صرف گورنمنٹ کمرشل انسٹی ٹیوٹ کی خالی عمارت میں منتقل کر دیا جائے بلکہ اسکی اپ گریڈیشن بھی کی جائے وزیر اعظم آفس کے ڈائریکٹیو پر حکومت پنجاب کے محکمہ انڈسٹریز کامرس اور سکلز ڈیپارٹمنٹ نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارنمنٹ حکومت پنجاب کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں ان سے ٹیوٹا کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرنے کی استدعا کی گئی ہے