Advertisements

جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا سب نے اسلام آباد میں بیٹھنا ہے۔ عمران خان

Imran Khan
Advertisements

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے  پی ٹی آئی کارکنان کو 26 ویں یومِ تاسیس کی مبارکباد دی۔

عمران خان نے اس موقع پر اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کیلئے پشاور، لاہور اور  ملتان کے دوروں کا اعلان کیا۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کیخلاف ملک گیر احتجاج کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
 فارن فنڈنگ کیس سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Advertisements

 عمران خان نے کارکنوں سے کہا کہ کہ وہ چند ہفتوں میں اسلام آباد آنے کی کال دیں گے ، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا  سب نے اسلام آباد میں بیٹھنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پارٹی بنانے کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست کے مطابق نیا پاکستان بنانا ہے، ہماری پارٹی کے 3 اہم اصول ہیں، خوددار  پاکستان  جو  کسی کی غلامی نہ کرے اور   ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو، دوسرا فلاحی ریاست اور تیسرا قانون کی بالادستی کیوں کہ قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔