Advertisements

اقوام متحدہ اورمسلم ممالک فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری

Maulana Dr Mian Muhammad Ajmal Qadri
Advertisements

جامعہ قاسم العلوم شیرانوالہ دروازہ لاہور میں امیرمرکزی جمیعت علماءاسلام پاکستان مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقدہوا، جس میں غزہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور مسلم ممالک کی بے حسی پرغور و خوض کیا گیا

اجلاس میں خوراک کےشدید بحران سے دوچار 10 لاکھ سے زائد فلسطینی بچوں کی جانوں کولاحق شدید خطرات پر عالمی برادری کی بےحسی کی شدید مذمت کی گئی فلسطینیوں کےتحفظ اورملکی ترقی و استحکام کےلئےدینی قوتوں کا اتحاد وقت کا اہم تقاضاہےعلامہ محمد احمد لدھیانوی,اسرائیل کا فلسطینیوں کے قتل عام کرنے کی شدید مذمت اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں,مفتی احمدعلی ثانی لاہوری

Advertisements


لاہور: جامعہ قاسم العلوم شیرانوالہ دروازہ لاہور میں امیرمرکزی جمیعت علماءاسلام پاکستان مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقدہوا، جس میں غزہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور مسلم ممالک کی بے حسی پرغور و خوض کیا گیا  اجلاس میں سربراہ اہل سنت پاکستان علامہ محمداحمد لدھیانوی سمیت دیگر شریک ہوئے اجلاس میں اسرائیلی فورسز کی طرف سےخوراک لینےکی کوشش میں مصروف ہجوم پر وحشیانہ فائرنگ اورشام اور لبنان پر اسرائیلی بمباری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پرغور و خوض کیا گیا اجلاس میں خوراک کےشدید بحران سے دوچار 10 لاکھ سے زائد فلسطینی بچوں کی جانوں کولاحق شدید خطرات پر عالمی برادری کی بےحسی کی شدید مذمت کی گئی

دونوں قائدین نےاس بات پر اتفاق کیاکہ فلسطینیوں کے تحفظ اورملکی ترقی واستحکام کےلئے دینی قوتوں کا اتحاد وقت کا اہم تقاضا ہے، اجلاس میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ پرشدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا اجلاس میں یہ طے پایاکہ ان اسرائیلی مظالم کےخلاف ایک فلسطین کانفرنس 27جولائی 2025 بروز اتوار ایک بجے جامعہ قاسم العلوم شیرانوالہ دروازہ لاہور منعقد ہوگی،جس میں مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت و خطاب کریں گے  اجلاس میں حافظ حسین احمد سربراہ سنی کونسل لاہور،مفتی احمدعلی ثانی، مولانا مجیب الرحمان انقلابی، مفتی محمد ریاض جمیل، مفتی محمد سجاد فاروقی، حافظ محمد عاصم عظیم انور دیگر شریک ہوئے۔