عدالت میں پیشی پر آئے میانوالی کے شخص پرنامعلوم افراد کی فائرنگ موقع پر جاں بحق
اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او غلام عباس نیازی اور ڈی ایس پی چوہدری جاوید اختر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے
احمدپور شرقیہ(.دلشاد ندیم قریشی سے ) عدالت میں پیشی پر آئے میانوالی کے شخص پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ۔ مبینہ طور پر معلوم ھوا ھے کہ میاں والی کا رہائشی ممتاز خان 2024 کے قتل کے مقدمے میں پیشی کے سلسلے میں عدالت آیا ہوا تھا۔ اسی دوران مبینہ طور پر دیرینہ دشمنی کی بنا پر نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او غلام عباس نیازی اور ڈی ایس پی چوہدری جاوید اختر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

