Advertisements

متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے; اسحاق ڈار

PM Shehbaz with UAE President
Advertisements

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے ہیں۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ ابوظہبی نے رقم رول اوور کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کا حالیہ دورہٌ متحدہ عرب امارات کے باعث کیا کیونکہ شہباز شریف نے اپنے دورے میں متحدہ عرب امارات کے حکام سے رقم رول اوور کرنے کی درخواست کی تھی۔

Advertisements

انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے وزیراعظم کی درخواست پر ہی یہ فیصلہ کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے پاک متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے  متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔ جس میں انہوں نے پاکستان کو درپیش چلینجز اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے یو اے ای حکام کو آگاہ کیا تھا۔

دوسری جانب گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بھی متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو برآمدکنندگان اپنے بیرونی خریداروں سے سپلائر کریڈٹ یا پراجیکٹ فنانس حاصل کرسکتے ہیں انہیں اسٹیٹ بینک سہولت دے گا، بندرگاہ پر رکے ہوئے کنٹینرز کی مالیت کا اندازہ لگا رہے ہیں۔