میپکو سب ڈویژن چنی گوٹھ میں یونین نمائندگان کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آ گیا
محمد رفیق شاکر کو چیئرمین، مہتاب حسین کو وائس چیئرمین، عمران شاہین کو سینئر وائس چیئرمین، ملک سردار احمد کو سیکرٹری، رشید اختر کو جوائنٹ سیکرٹری جبکہ حنیف عباسی کو یوتھ سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔
چنی گوٹھ (نامہ نگار) میپکو سب ڈویژن چنی گوٹھ میں یونین نمائندگان کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آ گیا۔ انتخاب کے نتیجے میں محمد رفیق شاکر کو چیئرمین، مہتاب حسین کو وائس چیئرمین، عمران شاہین کو سینئر وائس چیئرمین، ملک سردار احمد کو سیکرٹری، رشید اختر کو جوائنٹ سیکرٹری جبکہ حنیف عباسی کو یوتھ سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر ملازمین اور یونین اراکین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور ادارے میں باہمی اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ملازمین نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی

