گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنی گوٹھ کی ایک سو کے قریب مستحق طالبات میں یونیفارم تقسیم
Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی ہیڈ مسٹریس انیسہ بتول اور سیکنڈ ہیڈ مسٹریس شہزادی فرح بتول نے سکول کی ایک سو کے قریب مستحق طالبات میں یونیفارم تقسیم کیں ، انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے فری کتب کے ساتھ ساتھ اب مستحق طالبات میں یونیفارم کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری رہے گا تاکہ جو بچیاں غربت کے باعث اپنی یونیفارم نہ خریدنے کے باعث تعلیم چھوڑ دیتی ہیں اب وہ تعلیم اپنی تعلیم جاری رکھیں اور اور پڑھ لکھ کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔