Advertisements

اوچشریف شہر و گردونواح میں جعلی، مضر صحت شہد کی تیاری اور فروخت کا سلسلہ جاری

honey
Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) اوچشریف شہر و گردونواح میں جعلی،مضر صحت شہد کی تیاری اور فروخت کا سلسلہ جاری ، مقامی افراد ،خانہ بدوشوں کی بڑی تعداد گھناؤنے کاروبار میں ملوث ۔

تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں جعلی اور مضر صحت شہد کی تیاری اور فروخت کا سلسلہ عروج پر ہے ، مقامی افراد کے ساتھ ساتھ خانہ بدوشوں کی بڑی تعداد اس گھناؤنے کاروبار کے ذریعے لوٹ مار کر رہی ہے ، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی اس میں شامل ہیں، جو شہر ی آبادیوں اور دیہی علاقوں میں پھیری لگا کر جعلی اور مضر صحت شہد فروخت کرنے کا کام کرتی ہیں، ذرائع کے مطابق اس کی تیاری میں کلوکوز، شیرہ اور دیگر اشیاء استعمال کی جاتی ہیں، اور بالٹیوں میں شہد تیار کرنیوالی مصنوعی چھلیاں دکھا کر لوگوں کو دھوکہ دیاجاتا ہے ، ،باعث تشویش امر یہ ہے کہ جن بوتلوں میں ڈال کر یہ دو نمبر شہد فروخت کیا جارہا ہے وہ گندگی غلاظت سے اٹھائی گئی بوتلیں انتہائی سستے داموں کباڑیوں سے خرید کی جاتی ہیں، جس کے باعث استعمال کرنیوالے لوگ مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں، شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر صورتحال کے تدارک کا مطالبہ کیا ہے

Advertisements