Contact Us

یونیسکو کی معاونت سے ٹرانس جینڈر سکولوں کے طلبہ کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ لیب کی افتتاحی تقریب

UNESCO financed State of The Art Lab for Transgender Students Inaugurated

جنوبی پنجاب میں تعلیم کے بنیادی اور لازمی حق تک عوام کی آسان رسائی کے حوالے سے یونیسکو محکمہ سکول ایجوکیشن کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا کنٹری ڈائریکٹریونیسکو پاکستان مسٹر یوسف فلالی

   سٹیٹ آف دی آرٹ لیب کے قیام سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن سکلز سیکھنے میں مدد ملے گی کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور

افتتاحی تقریب میں کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور، یونیسکو پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر یوسف فلالی میکنیسی، یو این ایڈ کی کنٹری ہیڈ مس یوکی اور دیگر حکام نے شرکت کی


بہاول پور:10/دسمبر( )یونیسکو کی معاونت سے جدید سہولیات سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ لیب کے حوالے سے افتتاحی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینال کالونی میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور، یونیسکو پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر یوسف فلالی میکنیسی، یو این ایڈ کی کنٹری ہیڈ مس یوکی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ ٹرانس جینڈر سکولوں کے طلبہ کو جدید سہولیات سے آراستہ سٹیٹ آف دی آرٹ لیب میں کمپیوٹر، کوکنگ، بیوٹیشن، ٹیلرنگ اور پروڈکشن کے شعبوں میں فنی تربیت دی جائے گی۔ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ لیب کے قیام سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن سکلز سیکھنے میں مدد ملے گی۔ یونیسکو پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر یوسف فلالی میکنیسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی پنجاب میں تعلیم کے بنیادی اور لازمی حق تک عوام کی آسان رسائی کے حوالے سے یونیسکو محکمہ سکول ایجوکیشن کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں