مریم نواز کے وژن ”ستھرا پنجاب“ کے تحت ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کا محمود پارک کا تفصیلی دورہ
ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے بہتر انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کو شاباش دی, پارک میں جاری صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش اور موسمی پنیری کی شجرکاری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
بہاول پور+ احمد پور شرقیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مز شریف کے وژن ”ستھرا پنجاب“ کے تحت ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے محمود پارک احمد پور شرقیہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارک میں جاری صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش اور موسمی پنیری کی شجرکاری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ محمود پارک کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے صفائی کے مجموعی انتظامات، گرین ایریاز کی دیکھ بھال، پھولوں اور پودوں کی تازہ پنیری کی حالت اور پارک میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار اور رفتار کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا، خوشگوار اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔
ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کہا کہ ”ستھرا پنجاب“ وژن کے تحت شہر بھر میں صفائی اور خوبصورتی کے اقدامات کو تیز کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محمود پارک میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
دورے کے دوران پارک میں نصب جھولوں کو خوبصورت رنگ و روغن کرنے اور صفائی کے بہتر انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ محمد نوید حیدر کو شاباش دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر کے تمام پارکوں اور گرین بیلٹس کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے اور صفائی و تزئین و آرائش کے کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بہتر اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ”ستھرا پنجاب“ مہم کے تحت شہر کی خوبصورتی میں نمایاں بہتری لائی جائے گی۔

