ایس ایچ او تھانہ سٹی ارسلان شاہد کی نگرانی میں منشیات ، شراب اور جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ چار مرد اور چار خواتین گرفتار
پولیس کے مطابق فیاض احمد مختلف شہروں سے عورتیں لا کر جسم فروشی کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری کارروائی میں ایک شخص حسنین کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی ۔ تیسری کارروائی میں منشیات فروش محمد اسلم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) ڈی پی او بہاولپور کے احکامات پر تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش، شراب فروش اور جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی احمد پور شرقیہ ارسلان شاہد کی نگرانی میں کی گئیں
تفصیلات کے مطابق پولیس نے محلہ اسلام پورہ میں اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کی سربراہی میں چھاپہ مارا۔ دورانِ ریڈ، ملزم فیاض احمد اپنے ڈیرے پر عورتوں کے ساتھ جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں مصروف پایا گیا۔ پولیس نے موقع سے فیاض احمد سمیت چار مرد اور چار خواتین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار خواتین میں( ع), (ک) ،( س ) اور (م) شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فیاض احمد مختلف شہروں سے عورتیں لا کر جسم فروشی کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اسی رات دوسری کارروائی میں مخبر کی اطلاع پر ایک شخص حسنین یونس کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی جس میں سے 10 اونس نمونہ برائے تجزیہ بھجوایا گیا۔ پولیس نے موٹر سائیکل اور شراب قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا
تیسری کارروائی میں مخبر کی اطلاع پر موسیٰ کھو کھر کے علاقے میں ناکہ بندی کے دوران منشیات فروش محمد اسلم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جو وہ اپنی کار میں مخصوص گاہک کو دینے جا رہا تھا۔ برآمد شدہ منشیات کا نمونہ PFSA لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ملزمان کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ SHO سٹی احمد پور شرقیہ ارسلان شاہد نے کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی

