Contact Us

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا۔ عثمان بزدار

Usman Buzdar

 ٢٣مارچ پاکستان سے غیر متزلزل محبت اور تجدید عہد وفاکا دن،قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفرجاری ہے

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا:عثمان بزدار

ایمان،اتحاد اور نظم و ضبط کیساتھ پاکستان کو مضبوط و خوشحال بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،وطن کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے

لاہور23مارچ:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ23مارچ پرقائداعظمؒ اور مسلم لیگ کے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آج پاکستان سے غیر متزلزل محبت اوروفاکرنے کے عہد کی تجدیدکا دن ہے۔پاکستان کی آزادی کی تاریخ میں 23 مارچ کے دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ یہ ایک ایسا دن ہے جب آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی۔ آج ہم آزاد ہیں لیکن یہ آزادی بہت سی قربانیوں، کاوشوں اور محنتوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں بسنے والی مختلف نسلیں، مختلف قبیلے اور مختلف فرقے ایک قوم بننے کا فیصلہ نہ کرتے‘ تو پاکستان کا معجزہ کبھی ظہور پذیر نہ ہوپاتا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کی بنیاد رکھ چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفرجاری ہے۔ اس مرحلے میں قوم کے ہر فرد کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور آج بھی اسی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ 23 مارچ 1940 کو دیکھنے میں آیا۔ 23 مارچ 1940 والے جذبے، عزم اور یکجہتی کو اپنا کر وطن عزیز کو آگے لے کر جائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ایمان،اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کو مضبوط و خوشحال ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

مزید پڑھیں