Advertisements

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

Under Makkah Defense Accord : Decision announced to Provide Saudi Arabia with Agreed Military Forces and Capabilities
Advertisements

 مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 5 اکتوبر کو ریاض میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے، دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور سعودی عرب کے شہروں، شہری و اقتصادی تنصیبات پر مسلسل حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔

Advertisements

اسلام آباد+ ریاض: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل دیتے ہوئے سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس 5 اکتوبر کو ریاض میں ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے،

دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے اجتماعی دفاع کے وعدوں پر فوری عملی اقدامات کرنے اور منظور شدہ انتظامات و فریقین کی قومی قانون سازی کے مطابق سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ فوجی دستوں اور صلاحیتوں کی سعودی عرب میں تیز رفتار تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، جس سے تیاری، عسکری انضمام اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی اجتماعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔ فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر فریق کی سلامتی تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی ساکھ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے دفاعی بازداریت کی مؤثریت مضبوط اور تینوں ممالک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے اتحاد و عزم مزید واضح ہوتا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور سعودی عرب کے شہروں، شہری و اقتصادی تنصیبات پر مسلسل حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ فریقین نے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی حملے یا خطرے کو واضح طور پر مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور ترکیہ نے سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور تیاری کو سراہا، اعلامیے میں سعودی مسلح افواج کی جانب سے مملکت کو درپیش خطرات اور حملوں کا مقابلہ کرنے اور سعودی عرب کی سلامتی و علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا گیا۔ کمیٹی نے اجلاس سے قبل ہونے والے سیاسی اور عسکری مشاورتی عمل کے نتائج کا جائزہ لیا اور پیش کی گئی سفارشات کی منظوری دی۔ اعلامیے کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد اجتماعی دفاع کے پختہ عزم اور خطرات سے نمٹنے کیلئے متحدہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔