Advertisements

پریس کلب کی گروپ بندی سے کوئی تعلق نہیں پانچوں دھڑے قابل احترام ہیں احسان احمد سحر

Ehsan Ahmed Sehar
Advertisements

احمد پور پرس کلب کے گروپوں کے مابین ایک بار پھر محاذآرائی کا سلسلہ شروع ہونے پر اظہارتشویش تمام دوست ٹھنڈے دل و دماغ سے معاملات طے کریں چیف ایڈیٹر

  احمد پور شرقیہ(سٹاف رپورٹر) چیف ایڈیٹر نوائے احمدپورشرقیہ احسان احمد سحر نے پریس کلب احمد پور شرقیہ میں ایک بار پھر محاذآرائی کا سلسلہ شروع ہونے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے- اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا پریس کلب کی گروہی سیاست میں کسی سے کوئی تعلق نہیں۔ پریس کلب کے پانچوں رفیق صفدر گروپ ,ناصر رضوی گروپ ,حمید ثاقب گروپ’خادم سومرو گروپ ا ور قلم گروپ ان کے لئے قابل احترام ہیں لیکن وہ پریس کلب کی جاری محاذ آرائی میں نہ تو کسی کا ساتھ دیں گے اور نہ کسی کی مخالفت کریں گے -چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر نے مزید کہا کہ انہوں نے احمد پوریونین آف جرنلسٹس اور میڈیا کلب کی تقاریب حلف برداری میں اس امر کی وضاحت کر دی تھی’انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی آزاد ہیں جس گروپ میں شامل ہونا چاہیں مجھے کسی پر کوئی اعتراض نہیں- انہوں نے پریس کلب کے تمام پانچوں دھڑوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اختلافات ختم کر کے باہمی مشاورت سے معاملات طے کریں اور کسی کو جگ ہنسائی کا موقع نہ دیں۔

Advertisements