Advertisements

صاحبزادہ عمر عباسی کا پی پی 248 سے انتخاب لڑنے کا اعلان صاحبزادہ عثمان عباسی کے این اے 168 بہاولپور, پی پی 251 مبارک پور سے کاغذات نامزدگی داخل

Prince Dawood Abbasi sons announce to contest for both NA and PA seats
Advertisements

شہزادہ محمد داؤد عباسی مرحوم کے دونوں صاحبزادے میاں محمد عثمان عباسی اور میاں محمد عمر عباسی اور پوتے میاں محمد گزین عباسی انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے دو روز قبل شائع ہونے والی روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی خبر درست ثابت ہوئی

بہاولپور +احمد پور شرقیہ( نامہ نگاران ) پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی نے این اے 168 بہاولپور کی قومی نشست اور پی پی 251 مبارک پور کی صوبائی نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے -پی پی 251  مبارک پور کی صوبائی نشست پر ان کے فرزند صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی ان کے  کورنگ امیدوار ہیں- دریں اثنا پی پی 249 احمد پور شرقیہ کی صوبائی نشست کے لیے سابق رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی نے کاغذات  نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ ان کے والد صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی کورنگ امیدوار ہیں

Advertisements

ڈیرہ نواب صاحب:  شہزادہ محمد داؤد خان عباسی مرحوم کے چھوٹے فرزند صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے کہا ہے کہ وہ پی پی 248 چنی گوٹھ کلاب چولستان کی صوبائی نشست کے لیے انتخابات میں ہر حال میں حصہ لیں گے   اور وہ آئندہ ایک دور روز میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے -اس امر کا اظہار انہوں نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا -خیال رہے کہ  صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کی جانب سے این اے 168 بہاولپور اور پی پی 251 مبارک پور کی صوبائی نشست پر کاغذات نامزدگی داخل کرانے کے بعد روزانہ نوائے احمد پور شرقیہ کی دو روز قبل شائع کی گئی یہ خبر درست ثابت ہوئی ہے کہ شہزادہ  محمد داؤد عباسی مرحوم کے دونوں 

فرزند میاں عثمان عباسی اور میاں محمد عمر عباسی کے انتخابی اکھاڑے میں اترنے کے قوی امکانات ہیں جبکہ شہزادہ محمد داؤد خان عباسی مرحوم کے پوتے اور صاحبزادہ محمد عثمان  عباسی کے صاحبزادے میاں محمد گزین عباسی سابق ایم پی اے احمد پور شرقیہ کی صوبائی نشست کے لیے پہلے ہی اپنے انتخابی مہم شروع کر چکے ہیں-

میاں محمد گزین عباسی سابق ایم پی اے