شہر کے سرکردہ علماء کرام مولانا محمد احمد جا لندھری قاری سید عبدالعلیم شاہ مولانا عبدالعزیز خان فیضی مولانا اشفاق سلفی حکیم محمد حسین چوہان مرزا محمد نواز کی احسان احمد سحر سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت
ڈائریکٹر پنجاب کالج محمد سلیمان فاروقی تحریک انصاف کے سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر عبدالباسط شکرانی الائیڈ سکول کے وائس پرنسپل سید زاہد حسین قریشی اور ممتاز بزنس مین الحاج محمد سعید سلیمی نے احسان احمد سحر کی ہمشیرہ کے انتقال پر ۔اُنکی اقامت گاہ پہنچ کر ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت جماعت اسلامی جمعیت اہل حدیث جمعیت علماء اسلام نظریاتی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی جانب سے مدیر احسان احمد سحر کی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کی جانب سے چنی گوٹھ روڈ علی پور پر نایاب مسجد کی تعمیر اور بچوں کی دینی تعلیم کے سلسلے کو ان کی آخرت میں مغفرت کا بڑا سامان قرار دیا مولانا محمد احمد جالندھری نے اس موقع پر طاہرہ نسرین مرحومہ اور سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرائی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی علی پور سے اپنی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن واپسی کے بعد ان کی ہمشیرہ محترمہ طاہرہ نسرین کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے- پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر ذلفقار علی چوہدری ایڈووکیٹ نے مدیر احسان احمد سحر سے مُلاقات کر کے اُنکی چھوٹی ہمشیرہ کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی
اسی طرح ڈائریکٹر پنجاب کالج ومعروف ماہر تعلیم محمد سلیمان فاروقی، تحریک انصاف کے سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر عبدالباسط شکرانی اور الائیڈ سکول کے وائس پرنسپل سید زاہد حسین قریشی نے اکٹھے مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آئے اور ان سے ان کی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کے رحلت کر جانے پر اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی
دریں اثناء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سرگرم رہنما مولانا محمد احمد جالندھری خطیب جامع مسجد علی جنرل بس سٹینڈ مولانا عبدالعزیز خان فیضی ،جمعیت اہل حدیث کے امیر مولانا اشفاق سلفی جمیعت علماء اسلام نظریاتی گروپ کے مرکزی مرکزی رابطہ سیکرٹری حکیم محمد حسنین چوہان اور جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما مرزا محمد نواز مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ تشریف لائے مذکورہ بالا علماء کرام نے احسان احمد سحر کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا -انہوں نے طاہرہ نسرین مرحومہ کی جانب سے چنی گوٹھ روڈ علی پور پر نایاب مسجد کی تعمیر اور وہاں زیر تعلیم بچوں کو دینی تعلیم کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور اسے ان کے سفر آخرت کے لیے بہترین تحفہ قرار دیا -مولانا محمد احمد جالندھری نے اس موقع پر طاہرہ نسرین مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرائی جبکہ انہوں نے احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بُخاری مرحومہ کے لئے بھی خصوصی دعا کی