برطانیہ نے امریکا کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی
Advertisements
امریکا کو کارروائی کی اجازت صرف مخصوص اور محدود دفاعی مقصد کے تحت دی گئی
لندن: برطانیہ نے امریکا کو ایرانی میزائل حملے روکنے کیلئے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ امریکا کو کارروائی کی اجازت صرف مخصوص اور محدود دفاعی مقصد کے تحت دی گئی، برطانوی اڈوں سے امریکی فورسز ایرانی میزائل لانچرز اور ذخیرہ مقامات کو ہدف بنا سکتی ہیں۔ کیئر سٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کسی جارحانہ کارروائی میں شامل نہیں ہوگا، اڈوں کی فراہمی کا مقصد ایرانی میزائلوں کو لانچ ہونے پہلے روکنا ہے ، یہ اہداف برطانوی اہلکاروں اور اتحادیوں پر حملوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سٹارمر نے امریکی فورسز کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔
Advertisements

