موسم کے کروٹ لیتے ہی انڈوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

egg-prices-skyrocketed

اوچ شریف(خبر نگار) موسم کے کروٹ لیتے ہی انڈوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔فی درجن 120روپے ملنے والے انڈوں کی قیمت 200روپے تک پہنچ گئی دیسی انڈے کی قیمت بھی اوچ شریف میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، دیسی انڈا 25 سے 30 روپے میں مل رہا ہے،موسم کے کروٹ لیتے ہی جہاں خشک میوہ جات سمیت دیگر اشیائے خوردونوش میں اضافہ ہوا ہے وہیں انڈوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔تفصیلات کیمطابق انڈہ توانائی کا بھرپور ذریعہ ہے اس کے بغیر ناشتہ نامکمل تصور کیا جاتا ہے بچے ہوں یا بڑے سبھی انڈے کے شوقین ہوتے ہیں سردیوں میں تو اس کی مانگ میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے طلب بڑھتے ہی انڈے کی قیمت میں دوگنا اضافہ کر دیا جاتا ہے،فی درجن 120 روپے ملنے والے انڈوں کی قیمت120سے200روپے تک پہنچ گئی ہے۔اوچ شریف میں دیسی انڈے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فارمی انڈا 10 سے 17 روپے میں دستیاب ہے لیکن ایک دیسی انڈا 25 سے 30 روپے میں مل رہا ہے، اوچ شریف میں گزشتہ سال دیسی انڈوں کی فی درجن قیمت 220 سے ڈھائی سو روپے تک تھی، رواں موسم میں ابھی سردی ٹھیک سے شروع بھی نہیں ہوئی لیکن دیسی انڈے کی موجودہ قیمت360 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔مہنگائی کے ستائے شہریوں نے شکایت کی کہ ناجائز منافع خور مافیا سردیاں آتے ہی انڈوں کی قیمتیں بڑھا دیتا ہے، دوسری جانب دکانداروں نے سارا ملبہ حکومت پر ڈال دیا کہتے ہیں کہ ریٹ ہم نہیں بلکہ حکومت کی طرف سے بڑھائے جاتے ہیں۔ حکومتی لاپروائی کے باعث عوام کو دوسری خوردونوش کی اشیا کے ساتھ انڈوں کی بڑھتی قیمتوں کے جھٹکے کھانے پر مجبور ہیں۔دیسی انڈے کی بڑھتی قیمت دیکھ کر جعل ساز بھی خوب سرگرم ہوگئے ہیں، ایسے میں دیسی انڈا کھانے کے شوقین افراد کو خبردار کیا جاتا ہے کہ دیسی انڈے سے مشابہت رکھنے والے چینی مرغیوں کے انڈے خریدنے سے بچیں کیونکہ چینی انڈے بھی فراوانی سے دستیاب ہیں جن کی اصل قیمت برائیلر انڈوں کی طرح 130 سے 200 کے درمیان ہے لیکن جعلساز اور نقال دکان انہیں دیسی انڈوں کے طور پر بھاری قیمت پر فروخت کرکے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں