راجہ حسیب اقبال کی سجادہ نشین مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی سے ملاقات

uchsharif-iftikhar-hassan-gillani-meets-raja-haseeb-iqbal.

اوچ شریف (خبرنگار) سب تحصیل اوچشریف گزشتہ روز پیر و مرشد شاہ عبدلطیف کاظمی المعروف امام بری سرکار کے متولی کلو بابا سرکار کے بھانجے راجہ حسیب اقبال کی شمس محل پر آ مد دربار حضرتِ محبوب سبحانی پر حاضری قدیمی نوادرات کی زیارت سجادہ نشین و ایم پی اے مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی سے ملاقات،تفصیل کے مطابق اوچشریف گزشتہ روز پیر و مرشد سید شاہ عبدلطیف کاظمی المعروف امام بری سرکار کے متولی کلو بابا سرکا ر کے بھانجے راجہ حسیب اقبال کی شمس محل آ مد دربارحضرت محبوب سبحانی پر حاضری قیمتی قدیمی تبرکات کی زیارت سجادہ نشین مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی سے ملاقات پیر و مرشد سیدشاہ عبدلطیف المعروف امام بری سرکار کے متولی کلو بابا سرکار کے بھانجے راجہ حسیب اقبال نے کہا خانقاہیں رشدو ہدایات کا سرچشمہ ہیں برصغیر پاک و ہند میں صوفیاء نے اسلام پھیلایا اور اسلام کی سر بلندی کے لیے بھر پور کوششیں کی،انھوں نے کہا ہمارا سادات گھرانے سے عقیدت و احترام کا قدیمی رشتہ ھے اوچشریف مزارات پرحاضری سے دلی سکون ملتا ہے اور ہمارے آباؤ اجداد بھی اسی در سے فیضیاب ہوئے سجادہ نشین مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی نے راجہ حسیب اقبال کے ہمراہ تمام مسلم امہ پاک افواج اور کشمیری مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کرائی اس موقع پر علاقہ معززین، کے علاؤہ متولی راجہ سرفراز اکرم، ریاض حسین بھٹہ ملک رشید احمد، خلیفہ نواز احمد خان بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں