اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کا اجلاس، اکتوبر میں تربیتی پروگرام اور حلف برداری کی تقریب کے فیصلے
سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر کی زیرِ صدارت پنجند ہوٹل میں اجلاس، تین مرحوم صحافیوں کے نام سے میموریل ایوارڈز کی منظوری
صدر محمد اعجاز خان، چیف آرگنائزر ارشاد احمد شاد اور نعیم ناز کا اجلاس سے خطاب، جرنلسٹس الائنس جنوبی پنجاب چیپٹر کے عہدیدار بطور مہمانانِ اعزاز شریک
بانی جرنلسٹس الائنس و سرپرست اعلیٰ اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ احسان احمد سحر کی زیرِ صدارت گزشتہ شب پنجند ہوٹل میں اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر محمد اعجاز خان پٹھان، چیف آرگنائزر ارشاد احمد شاد، معروف قلمکار نعیم احمد ناز، سید محمد احسن بخاری، شہزاد شکرانی کے علاوہ پریس کلب کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں ماہ اکتوبر میں جرنلسٹس الائنس رورل ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے نو منتخب عہدے داروں کی رسمِ حلف برداری اور تربیتی پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اور اس بارے میں اہم فیصلے کیے گئے جن کا باقاعدہ اعلان جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کی جانب سے کیا جائے گا۔
اجلاس میں سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر کی تحریک پر اوچشریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ نے اوچشریف کے معروف مرحوم صحافیوں رسول بخش نسیم، تاج محمد راجپوت اور فضل جیلانی کی یاد میں انکے ناموں سے منسوب تین کیش میموریل ایوارڈز دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اعجاز احمد خان اور چیئرمین سیفٹی کمیشن احمد علی چوہدری نے بھی اجلاس میں بطور مہمان شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

