Advertisements

او چ شریف پولیس ان ایکشن شراب ڈیلر محمد فہیم کی تحویل سے 15 لاکھ مالیت کی غیر ملکی شراب کے علاوہ دو کلو 400 گرام چرس برآمد

Uchsharif Police recover imported wine amounting Rs 15 lakhs from drug dealer Muhammad Fahim Possession
Advertisements

اوچ شریف (کرائم رپورٹر)ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ اوچ شریف پولیس کی شراب و منشیات ڈیلر کے خلاف بڑی کامیاب کارروائی، ڈیڑھ ملین سے زائد مالیت کی امپورٹڈ شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاول پور سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کی منشیات و شراب فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی پولیس تھانہ اوچ شریف نے خفیہ اطلاع پر شراب ڈیلر فہیم خان ولد کریم نواز کے خلاف کامیاب کارروائی کی گئی دوران کارروائی ملزم کی زیرسواری گاڑی سے ڈیڑھ ملین سے زائد مالیت کے 120 امپورٹڈ شراب کے بوتلیں برآمد کر لی گئی دوران تلاشی ملزم کی گاڑی سے 2400 گرام چرس بھی برآمد کی گئی ملزم لودھی کالونی ضلع ملتان کا رہائشی ہے اور مختلف اضلاع میں شراب و منشیات سپلائی کرتا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف حاجی مسلم ضیاء نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او کی ہدایات پر گرفتار ملزم کے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے جیل کی سلاخوں کی پیچھے پہنچایا جائے گا۔بہترین کارکردگی پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف مسلم ضیاء اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔