Advertisements

چیف آفیسرقاضی محمد نعیم کے تبادلے پر اوچ سول سوسائٹی، انجمن تاجران کا احتجاج،دوبارہ تعیناتی کا مطالبہ

Uch Civil Society President Khursheed Sehman
Advertisements

سیاسی بنیادوں پر قاضی محمد نعیم کو چیف آفیسر کے عہدے سے ہٹانااعلیٰ حکام کا اپنے سیاسی آقاؤں اوربااثر تجاوزات مافیا کے آگے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف ہے محمد عمر خورشید سہمن
اوچ شریف(کرائم رپورٹر)چیف آفیسر کے تبادلے پر اوچ سول سوسائٹی، انجمن تاجران کا احتجاج،دوبارہ تعیناتی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے چیف آفیسرقاضی محمد نعیم کے تبادلے پر اوچ سول سوسائٹی سمیت تاجر رہنماؤں اور شہری و سماجی حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دوبارہ عہدے پر تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے

،اوچ سول سائٹی کے صدرو تاجر رہنما محمد عمر خورشیدنے محمد عمران سعیدی، سید کامران بخاری، محمد نواز جعفری اور سید علمدار حسین بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قاضی محمد نعیم کو چیف آفیسر کے عہدے سے سبکدوش کیے جانے کا اقدام بااثر تجاوزات مافیا اوربے مروت سیاست کاگٹھ جوڑ کا ایک گھناؤنا نمونہ ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کی بیوٹیفیکیشن، صفائی ستھرائی کے اقدامات اور تجاوزات کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرکے بزرگان دین کے شہر کو خوبصورت بنانے والے چیف آفیسر کو دوبارہ تعینات کیا جائے،محمد عمر خورشید سہمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اور چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سابق چیف آفیسر قاضی محمد نعیم نے مرکزی انجمن تاجران اوچ شریف کی مشاورت اور اوچ سول سوسائٹی کی معاونت سے شہر میں سٹی بیوٹیفیکیشن پلان کی تشکیل، تجاوزات کے خلاف بلاتفریق گرینڈ آپریشن، صفائی ستھرائی کے موثر اقدامات اور الشمس چوک کے اطراف ماڈل ریڑھی بازاروں کے قیام کے لیے شب وروز محنت کی،

Advertisements

انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر قاضی محمد نعیم کو چیف آفیسر کے عہدے سے ہٹانااعلیٰ حکام کا اپنے سیاسی آقاؤں اوربااثر تجاوزات مافیا کے آگے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف ہے، سول سوسائٹی اور انجمن تاجران اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب، کمشنر بہاول پور اور ڈپٹی کمشنر بہاول پورسے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اوچ شہر کی خوبصورتی، شہری انفراسٹریکچر کی بحالی اور تجاوزات مافیا کو لگام ڈالنے کے لیے قاضی محمد نعیم کو مکمل اختیارات دے کر دوبارہ چیف آفیسر کے عہدے پر بحال کیا جائے۔