اوچ سٹار بیڈ منٹن کلب کی ٹیم نے بہاولپور میں انٹر تحصیل بیڈ منٹن چیمپئن شپ 20260جیت لی
Advertisements
محمد اویس جوئیہ نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پہلی پوزیشن حاصل کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچ سٹار بیڈ منٹن کلب نے انٹر تحصیل بیڈ منٹن چیمپئین شپ 2026ء جیت لی، تفصیلات کے مطابق بہاول پور میں منعقدہ انٹر تحصیل بیڈ منٹن چیمپئین شپ 2026ء کے فائنل میں اوچ سٹار بیڈ منٹن کلب کی ٹیم نے فقیدالمثال کامیابی حاصل کر لی۔ محمد اویس جوئیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پہلی پوزیشن حاصل کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا، فاتح ٹیم کی اوچ شریف واپسی پر اوچ سٹار بیڈ منٹن کلب کے پیٹرن انچیف عرفان اجمل بھٹی، کپتان زبیر اجمل، سینئر پلیئرز محمد الیاس راجہ، عامرخان، نبیل مشتاق اور ڈاکٹر سفیان بھٹی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
Advertisements

