اوچ شریف: ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

Iftikhar Gillani

اوچ شریف (نامہ نگار) حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ریاض احمد بھٹہ

مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے علاقے میں کارپٹ روڈ دے کر اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں، سردار مظہر خان پتافی

تفصیل کے مطابق اوچشریف کے نواحی علاقے چناب رسول پور میں عوام کو آمدورفت میں دقت و پریشانی کے پیش نظر ان کے دیرینہ مطالبہ کی پاداش میں سجادہ نشین و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی کاوش سے نویں پل تا بکھری چوک تعمیر ہونے والی کارپٹ روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے جو بہت جلد مکمل ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار مخدوم افتخار حسن گیلانی کے پرسنل سیکرٹری ریاض احمد بھٹہ نے سرور آباد کے سیاسی سماجی رہنما سردار مظہر خان پتافی سے ملاقات کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے کئی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ اس موقع پر سردار مظہر خان پتافی کا مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کا علاقے میں کارپٹ روڈ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مخدوم افتخار حسن گیلانی نے اہل علاقہ کے آمدورفت میں درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے دیرینہ مطالبہ پر روڈ دے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

اوچ شریف : مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کے پرسنل سیکرٹری ریاض احمد بھٹہ کا سیاسی سماجی رہنما سردار مظہر خان پتافی سے ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو

مزید پڑھیں