اوچشریف شہر کے داخلی و خارجی راستہ مصروف ترین للو والی پل کے مقام پر گندم سے لوڈ ٹرالر راہ گیروں پر الٹ گیا
Advertisements
اوچ شریف (نامہ نگار) اوچشریف شہر کے داخلی و خارجی راستہ مصروف ترین للو والی پل کے مقام پر گندم سے لوڈ ٹرالر راہ گیروں پر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار تین افراد سمیت پیدل جاتا ایک شخص اس کی زد میں آ کر نیچے دب گئے اور شدید زخمی ہو گئے تاہم اطلاع پر ریسکیو ادارے 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کرین کی مدد سے آپریشن کرتے ہوئے ٹرالر کو سیدھا کر کے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا