Advertisements

اوچ شریف شاہراہ پر شدید دھند کے باعث مسافر کوچ اورٹرالر ٹکرا گئے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ,4 زخمی

Uch Sharif: Two Killed, Including a Woman, Four Injured in Head-on Coach–Trailer Collision
Advertisements

حادثہ پل للو والی کے قریب پیش آیا ،مسافر کوچ گجرات سے ترنڈہ جا رہی تھی ،مرنے والوں میں 20سالہ رمشاء بی بی اور7سالہ محمد عمر شامل ہیں


اوچ شریف ( کرائم رپورٹر   )اوچ شریف:قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث مسافر کوچ اورٹرالر ٹکرا گئے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ،4افراد زخمی ہوئے ،حادثہ پل للو والی کے قریب پیش آیا ،مسافر کوچ گجرات سے ترنڈہ جا رہی تھی راستے میں حادثہ کا شکار ہو گئی،مرنے والوں میں 20سالہ رمشاء بی بی اور7سالہ محمد عمر شامل ہیں ،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق اوچ شریف اور گردونواح میں مسلسل تین دنوں سے شدید دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جسکے باعث حادثات رونما ہونے لگے ہیں قومی شاہراہ پر پل للو والی کے قریب گجرات سے ترنڈہ جانے والی مسافر کوچ شدید دھند کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی حادثہ میں 20سالہ خاتون رمشاء بی بی اور7سالہ لڑکا محمد عمر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4,مسافر بھی زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اہسپتال منتقل کر دیا

Advertisements